کراچی: ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے سندھ کے ضلع گھوٹکی میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس دریافت سے متعلق معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باقاعدہ خط کے ذریعے فراہم کر دی گئی ہیں۔ کیونکہ یہ سرمایہ کاروں کے لیے اہم اور حساس معلومات تصور کی جاتی ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ کنویں کو 3 ہزار 75 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا۔ جہاں ہائیڈروکاربن کے قابل ذکر ذخائر دریافت ہوئے۔
ابتدائی ٹیسٹنگ کے مطابق کنویں سے یومیہ تقریباً 47.98 ملین مکعب فٹ گیس (MMCFD) اور 64 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ماہرین کے مطابق اس نئی دریافت سے ملک کی مقامی توانائی پیداوار میں اضافہ ہو گا۔ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ جس سے توانائی کے شعبے اور معیشت دونوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔
