ملک میں سونے کی قیمت میں ملکی تاریخ کی دوسری سب سے بڑی کمی ہوئی ہے۔
فی تولہ سونا پانچ لاکھ روپے سے نیچے آ گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا تھا۔
آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 24300 روپے کی کمی ہونے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 462 روپےہوگئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 20 ہزار 833 روپے کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 208 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ میں 243 ڈالر کی کمی ہونے سے قیمت 4ہزار767 ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں، عالمی مارکیٹ میں چاندی فی اونس چھ فیصد سستی ہوئی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ملک میں چاندی کے فی تولہ نرخ میں 760روپےکی کمی ہوئی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب و رسد کے اثرات نے اس قیمت میں کمی کو فروغ دیا ہے۔
