اسلام آباد: لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اپنی رہائش گاہ پر ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔
افطار ڈنر میں لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا سمیت ٹیم کے تمام مقامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ جبکہ زمبابوے کے آل راؤنڈر سکندر رضا اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں لاہور قلندرز کا تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ منعقد ہوا تھا۔ تاہم کیمپ کا تیسرا روز بارش کے باعث متاثر ہو گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کیلئے بنگلادیش کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری
ذرائع کے مطابق لاہور قلندرز کے اسکواڈ کے تمام ارکان 23 مارچ کو لاہور میں دوبارہ اکٹھے ہوں گے۔ جہاں سے ٹیم اپنی آئندہ تیاریوں کا آغاز کرے گی۔
