اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز کے لیے لائسنسوں کے اجرا کی تیاری مکمل کرلی۔ اور عید الفطر سے قبل اس حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔
حکام کے مطابق فائیو جی اسپیکٹرم حاصل کرنے والی کمپنیوں کو آج باقاعدہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہو گی۔ جس میں شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔
تقریب میں شزا فاطمہ خواجہ، چیئرمین پی ٹی اے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور دیگر کابینہ ارکان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق فائیو جی لائسنس کے حصول کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی بینک گارنٹی جمع کروا دی ہے۔ جبکہ کمپنیاں تکنیکی اور انفراسٹرکچر کی تیاری پہلے ہی مکمل کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سستی ترین نئی منی الیکٹرک کار Nora EV متعارف
لائسنس جاری ہونے کے فوری بعد اسلام آباد سمیت بڑے شہروں میں فائیو جی سروس مرحلہ وار شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ جس سے ملک میں تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل معیشت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
