ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے عید کی نماز ادا کی۔
پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی عیدالفطر کی نماز پڑھی گئی، بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
بوہری برادری کے افراد نے نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی، نماز عید کے اجتماع کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
