مشرقِ وسطیٰ میں توانائی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت بڑھ کر 110.90 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل 99.78 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا پہنچا۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایران کی گیس فیلڈ پر حملہ کیا گیا، جس کے جواب میں ایران نے قطر کی ایک آئل ریفائنری کو نشانہ بنایا۔ ان کشیدہ حالات کے باعث توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئی ہیں۔
سری لنکا کی فٹز ایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا
ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی برقرار رہی تو تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔
