امریکی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت قائم رہی تو میزائل اور ڈرون پروگرام کو دوبارہ شروع کردے گی۔
امریکی سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت بظاہر برقرارہے ، لیکن آپریشنز کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہ کر دیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین منسوخ
جون حملوں میں ایران کا جوہری افزودگی کا پروگرام مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا ،حملے کے بعد جوہری افزودگی پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوئی کوشش نہیں دیکھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ اور داعش افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امریکی مفادات کیلئے خطرہ ہیں،امریکا کو سائبر حملوں کا بڑا خطرہ چین، روس، ایران، شمالی کوریا سے ہے۔
جیرڈکشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، برطانوی اخبار
خام مال کی طلب چین کو لاطینی امریکا تک رسائی جاری رکھنے پر مجبور کرے گی،روس نے یوکرین کی جنگ میں برتری برقرار رکھی ،لڑائی جاری رہنے کاامکان ہے۔
