امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ چین منسوخ کردیا گیا ہے ۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق چین نے صدر ٹرمپ کا دورہ ملتوی کرنے پر اتفاق کر لیا ہے ،جیسے ہی ممکن ہوا دورے کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔
جیرڈکشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، برطانوی اخبار
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو نیٹو یا دیگر اتحادی ممالک کی مدد کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی خواہش۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب امریکا کو جاپان، آسٹریلیا یا جنوبی کوریا کی حمایت کی بھی ضرورت نہیں رہی اور وہ اپنے دفاع اور اقدامات کے لیے خود کافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی ممالک نے واضح کر دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہونا چاہتے۔ تاہم انہیں اس فیصلے پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔
ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتا تھا جو وہ نہیں کرسکا، خرم دستگیر
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال نیٹو ممالک کی حفاظت پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے۔ لیکن اس کے باوجود اتحادی ممالک امریکا کی مدد کے لیے آگے نہیں آتے۔
ایران کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کی فوجی صلاحیتیں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں۔ اور امریکا کی کامیابی کے بعد ایران اب کسی کو دھمکا نہیں سکے گا۔
جیرڈکشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا، برطانوی اخبار
ڈونلڈ ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ امریکا دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے۔ اور اسے کسی بھی ملک یا اتحاد کی مدد کی ضرورت نہیں۔ جبکہ امریکا ہمیشہ اپنے اتحادیوں کی مدد کرتا آیا ہے لیکن بدلے میں وہ تعاون نہیں ملتا۔
