دنیا بھر میں رمضان المبارک کا مہینہ اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے ، سب کی نظریں اب شوال کے چاند پر لگی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا ،سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ 20مارچ کوہوگی ۔ترکیہ میں بھی عید الفطر کا چاند نظر نہیں آیا ، وہاں بھی عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو ہوگی ۔
شوال کا چاند نظر آنے کا اعلان شہادت پر ہو گا،چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی
قطراورمتحدہ عرب امارات میں بھی عید الفطر جمعہ 20مارچ کو ہوگی،اسی طرح آسٹریلیا میں بھی عید الفطر 20 مارچ جمعہ کو منائی جائیگی۔
دوسری جانب سنگاپور میں مسلمان 21 مارچ بروز ہفتہ عید الفطر منائیں گے ، پاکستان میں بھی ممکنہ طور پر عیدالفطر ہفتے کو ہوگی۔
