ماسکو: روس نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے صدارتی دفتر کریملن نے ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرنے سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایک امریکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ روس، ایران کے ساتھ سیٹلائٹ تصاویر اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی شیئر کر رہا ہے۔ تاہم بدھ کو کریملن کے ترجمان نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دعوے درست نہیں اور حقیقت کے منافی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا سے مذاکرات پائیدار امن اور نقصان کے ازالے سے مشروط ہوں گے ، ایرانی وزیر خارجہ
واضح رہے کہ ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے ایران کے ساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور فوجی تعاون میں اضافہ کیا ہے۔ جس میں سیٹلائٹ تصاویر اور ڈرون ٹیکنالوجی کی فراہمی بھی شامل ہے۔ تاکہ تہران خطے میں امریکی افواج کو نشانہ بنا سکے۔
