بلوچستان حکومت نے کل 19 مارچ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق 19 مارچ بروز جمعرات صوبے بھر میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
سرکاری اداروں میں ہفتہ وار اضافی چھٹی جمعہ کے روز کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر 2 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے، اعلامیے کے مطابق 20 اور 21 مارچ 2026 کو عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
جمعہ اور ہفتے کو عیدالفطر کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی، 5 اور 6 دن کام کرنے والے سرکاری دفاتر میں تعطیلات کا اطلاق ہوگا۔
پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
عیدالفطر پر سرکاری ملازمین کو 4 چھٹیاں ملیں گی، 22 مارچ کو اتوار کے باعث عام تعطیل ہوگی جبکہ 23 مارچ کو بھی یوم پاکستان کی سرکاری چھٹی ہوگی۔
