ریاض: سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالفطر جمعہ کو ہو گی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے 11 مختلف مقامات پر ماہرین فلکیات اور متعلقہ حکام چاند کی رویت کے لیے موجود تھے۔ تاہم کہیں سے بھی شوال کے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
حکام کی جانب سے سعودی شہریوں کے ساتھ ساتھ مقیم غیر ملکیوں سے بھی اپیل کی گئی تھی کہ وہ شوال کا چاند دیکھنے میں تعاون کریں۔ اور کسی بھی مشاہدے کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ، امارات کا ایرانی حملوں پر ردعمل
شوال کے چاند سے متعلق حتمی اعلان سعودی سپریم کورٹ نے کیا۔ جس کے مطابق عید الفطر جمعہ کو ہو گی۔
