وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کی کارروائیاں عید الفطر کے پیش نظر عارضی طور پر روک دی گئی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، قطر اور ترکیہ کی درخواست پر آپریشن عارضی طور پر روکا گیا ہے۔
TEMPORARY PAUSE IN OPERATION GHAZAB LIL HAQ
(18 Mar 26)In view of the upcoming Islamic festival of Eid-ul-Fitr, upon its own initiative as well as on the request from the brotherly Islamic countries of the Kingdom of Saudi Arabia, the State of Qatar and the Republic of Turkiye,…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) March 18, 2026
پاکستان یہ اقدام نیک نیتی سے کر رہا ہے،آج رات سے 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب تک کارروائیاں روک رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحد پار سے کسی بھی حملے کی صورت میں آپریشن فوری دوبارہ شدت کیساتھ شروع کیا جائے گا۔
