کراچی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کامران ٹیسوری کو ہٹانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور انہیں دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسوری کی برطرفی کا فیصلہ پارٹی کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا، جو کہ مناسب طرزِ عمل نہیں۔
بلوچستان میں محکمہ داخلہ کا قلمدان ضیا لانگو کے سپرد
دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نظرانداز کر کے گورنر سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا، تاہم ایم کیو ایم کی کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی گورنر سندھ کا عہدہ اسی کے پاس رہے۔
امین الحق نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں ترقیاتی منصوبے سست روی کا شکار ہیں یہ معاملہ سیاسی حلقوں میں خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے اور آئندہ دنوں میں اس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
