لاہور، انگلینڈ کی معروف کرکٹ لیگ “دی ہنڈرڈ” میں پاکستانی اسپنر ابرار احمد کے بھارتی ملکیتی فرنچائز سن رائزرز لیڈز کے ساتھ معاہدے پر بھارت میں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں اس معاہدے پر شدید تنقید کے بعد سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے اپنے ایک کالم میں متنازع بیان دے دیا۔
سنیل گواسکر نے بھارتی اخبار کے لیے لکھے گئے کالم میں ابرار احمد پر سخت الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملنے والی فیس بالواسطہ طور پر بھارتیوں کے خلاف استعمال ہوسکتی ہے۔
صرف ٹرافی جیتنا ہی ضروری نہیں رہا، شاہین آفریدی
انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھلاڑی اپنی آمدن پر پاکستان میں ٹیکس ادا کرتے ہیں، جوحکومت کے پاس جاتا ہے اوراسے دفاعی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
گواسکر کے اس بیان پرسوشل میڈیا اور کرکٹ حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے، بعض حلقوں نے اسے غیرذمہ دارانہ اور کھیل کو سیاست میں گھسیٹنے کے مترادف قرار دیا ہے جبکہ کچھ افراد اس موقف کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ابرار احمد کا دی ہنڈرڈ لیگ میں شامل ہونا پاکستانی کرکٹ کیلئے ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے، تاہم اس معاہدے نے ایک نیا تنازع بھی جنم دے دیا ہے۔
