ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز کے نام خط لکھ دیا،جس میں لیگ کی بہتری کیلئے آٹھ نکاتی اصلاحات پیش کی گئی ہیں۔
علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں براڈکاسٹ ریونیو کیپ ختم ہونی چاہیے،نئی فرنچائزز نقصانات برداشت نہیں کر سکیں گی،فرنچائزز کو مستقل ملکیت کے حقوق ملنے چاہئیں۔
پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
پی ایس ایل مینجمنٹ کو پروفیشنل سٹرکچر اور ماہانہ رپورٹنگ لازمی کرنی چاہیے، پی ایس ایل میں ڈیوائڈ اینڈ رول ختم ہونا چاہیے۔
تمام فرنچائزز کو متحد ہوکر ایک گروپ کی شکل میں کام کرنے کی ضرورت ہے،اگر ایسا نہ ہوا تو ماضی کی طرح پی سی بی تمام اہم فیصلے یکطرفہ طور پر کرتا رہے گا۔
پنڈیز نے اتنے پیسے خرچ کرکے اپنی منفرد پہچان بنائی،پی سی بی نے جب شیڈول ریلیز کیا تو بغیر بتائے ٹیم کا نام راولپنڈی پنڈیز کردیا گیا۔
پی ایس ایل 11، پشاور زلمی نے اہم کھلاڑی سائن کر لیا
پی ایس ایل ٹکٹنگ کو بہتر بنانا چاہیے،پی سی بی لیگ کے آدھے ٹکٹس مفت نہ دے، دس فیصد کی حد لگنی چاہیے۔
