ریاض: سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر جمعرات کو منائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ چاند کی رویت سے مشروط ہو گا۔
انٹرنیشنل ایسٹرانومی سینٹر کے مطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کے اختتام سے قبل شوال کا چاند ابوظبی میں کھتم فلکیاتی آبزرویٹری سے تکنیکی طور پر دیکھا گیا۔
یہ تصویر بدھ 18 مارچ 2026 کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے لی گئی۔ جب چاند سورج سے 9.2 ڈگری فاصلے پر تھا جبکہ اس کی عمر منفی 15 گھنٹے 23 منٹ ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق ابر آلود موسم اور 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے والی تیز ہوائیں شوال کے چاند کی رویت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔
دوسری جانب نیشنل سینٹر آف میٹروولوجی نے جزوی سے مکمل ابر آلودگی، بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور گردوغبار کی پیشگوئی کی ہے۔ جس سے رویت ہلال مزید متاثر ہو سکتی ہے۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی چاند دیکھنے والی کمیٹی مغرب کے بعد اجلاس کرے گی۔ تاکہ رمضان کے اختتام کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔ اگر چاند نظر آ گیا تو عیدالفطر جمعرات کو ہو گی۔ بصورت دیگر رمضان کے 30 روز مکمل ہونے پر عید جمعہ کو منائی جائے گی۔
آخر مشاهدة لهلال آخر الشهر (رمضان 1447 هـ)
هلال آخر الشهر (لشهر رمضان 1447هـ) كما تم تصويره نهارا قبل قليل من أبوظبي، بواسطة مرصد الختم الفلكي التابع لمركز الفلك الدولي، وقت التصوير الأربعاء 18 مارس 2026م الساعة 01 ظهرا بتوقيت الإمارات. بعد القمر عن الشمس 9.2 درجات. عمر القمر… pic.twitter.com/waRllqfQbF
— مركز الفلك الدولي (@AstronomyCenter) March 18, 2026
رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، یمن، فلسطین، لبنان، سوڈان اور عراق کے بعض علاقوں میں آج چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی سالمیت کے تحفظ کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں ، امارات کا ایرانی حملوں پر ردعمل
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ بدھ کو دنیا کے بیشتر حصوں میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ جس کے باعث کئی ممالک میں عیدالفطر جمعہ یا ہفتہ کو منائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔
