کوئٹہ، حکومت بلوچستان نے صوبے میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کا قلمدان ضیا لانگو کے سپرد کر دیا ہے۔
اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی ڈی) نے وزارت داخلہ کی ذمہ داریاں ضیا لانگو کو دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور انتظامی امور کو مؤثر انداز میں چلانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت نے عیدالفطر پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا
ضیا لانگو اس سے قبل بھی مختلف اہم سرکاری ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں اور انہیں انتظامی امور میں تجربہ حاصل ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ذمہ داری ملنے کے بعد ضیا لانگو صوبے میں امن و امان کی بہتری، داخلی سلامتی کے معاملات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنائیں گے۔ اس تقرری کو صوبائی حکومت کا ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
