لاہور: حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات ہوں گی۔ جبکہ اتوار کو معمول کے مطابق ہفتہ وار چھٹی برقرار رہے گی۔
اس کے علاوہ پیر کو 23 مارچ یوم پاکستان کے سلسلے میں بھی سرکاری تعطیل ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع نے افغانوں کی مہمان نوازی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
اس طرح پنجاب کے شہریوں کو عیدالفطر کے موقع پر مسلسل 5 دن کی تعطیلات میسر آئیں گی۔ جس سے عوام کو عید کی خوشیاں بھرپور انداز میں منانے کا موقع ملے گا۔
