زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کر لیا۔
معاذ خان بھی سکندر رضا کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، دونوں کرکٹرز کی آمد 16 مارچ کو متوقع تھی مگر فلائٹس آپریشن میں خلل کے باعث تاخیر ہوئی۔
معاذ خان زمبابوے کے ڈومیسٹک سیزن میں مصروف تھے،لاہورقلندرز کا کنڈیشننگ کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے۔
پی ایس ایل 11، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان
لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ سکندر رضا لاہور قلندرز کا ستون ہیں، مشکل حالات میں ہرارے سے سفر کر کے آنے پر سکندر رضا کا مشکور ہوں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز 26 مارچ کو دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور نئی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے درمیان میچ سے ہو گا۔
