متحدہ عرب امارات نے ایرانی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے دفاع اور ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ریاست اپنی سرزمین، سلامتی اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے اور ہر خطرے کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔
امریکا سے مذاکرات پائیدار امن اور نقصان کے ازالے سے مشروط ہوں گے ، ایرانی وزیر خارجہ
وزارتِ خارجہ نے کہا کہ اپنے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا قانونی اور اخلاقی حق رکھتے ہیں ، ملکی سلامتی یا سرحدی سالمیت کیخلاف کسی کوشش کو برداشت نہیں کرینگے، قومی مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔
اماراتی حکام نے اطمینان دلایا ہے کہ ملک میں سکیورٹی صورتحال مکمل مستحکم ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے دفاعی نظام ر الرٹ ہے۔
