عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں سابقہ سطح پر برقرار رہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 5 لاکھ ، 23 ہزار 762 روپے کا ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ ، 49 ہزار 41 روپے پر برقرار ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات، پاکستان میں سونا سستا ہو گیا
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 75 روپے کم ہو کر 8 ہزار ، 494 روپے ہو گئی ، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 5 ہزار 19 ڈالر پر مستحکم ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
