امریکی بحریہ کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ جنگ چھوڑ کر مرمت کے لیے بحیرہ احمر سے روانہ ہو گیا۔
یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ کے مطابق یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کی یونان کے سوڈا بے میں مرمت کی جائے گی، جہاز 2 سے 3 ہفتے آپریشنل نہیں رہے گا۔
امریکی بحری بیڑہ مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ، خطے میں ہلچل
امریکی نیول انسٹیٹیوٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ جہاز میں آگ کے نتیجے میں کئی رہائشی حصے اور 100 سے زائد بستر بھی ضائع ہو گئے۔ جہاز پر تقریباً ساڑھے 4 ہزار افراد کا عملہ تعینات ہے۔
اس سے قبل امریکی اخبار نے کہا تھا کہ یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ کے مرکزی لانڈری ایریا میں لگی آگ بجھانے میں 30 گھنٹوں سے زیادہ وقت لگا تھا، جس میں 2 امریکی فوجی زخمی ہوئے تھے، جہاز کے انجن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
