قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرؤف کے تبصرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں 50 اوورز کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔

فخر زمان نے کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔
واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرؤف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔
