مولانا فضل الرحمان کے فرزند مولانا اسجد محمود کے اسکواڈ میں شامل گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق اسکواڈ میں شامل گاڑی پھسلن کے باعث وانڈہ یارک کے قریب سی پیک موٹروے سے نیچے گر گئی جس کے نتیجے میں انصار السلام کے دو رضاکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
جیکب آباد، ٹریفک حادثہ ، 5افراد جاں بحق ، 20 زخمی
پولیس کے مطابق اسکواڈ کی گاڑی میں 4 افراد سوار تھے، حادثے میں ڈرائیور محفوظ رہا ،جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے ، لاشوں اور اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
