متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کے بارے میں ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کر دی۔
یو اے ای میں عیدالفطر کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں فلکیاتی ماہرین نے کہا ہے کہ اس سال عید جمعہ 20 مارچ 2026 کو ہونے کی توقع ہے لیکن عید کا حتمی فیصلہ چاند نظر آنے کے بعد ہی ہو گا۔
شارجہ اکیڈمی برائے فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے 29ویں دن یعنی بدھ 18 مارچ کو چاند نہیں دیکھا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس روز چاند غروب آفتاب سے پہلے ہی افق سے نیچے چلا جائے گا، جس کی وجہ سے اسے عام آنکھ سے دیکھنا ناممکن ہوگا۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش جمعرات کی صبح ہوگی اور شام تک اس کی عمر چند گھنٹوں سے کچھ زیادہ ہوگی لیکن اسے دیکھنا ممکن نہیں ہو گا، صرف جدید آلات کے ذریعے ہی اس کی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکتا ہے۔
اس وجہ سے ماہرین نے رمضان المبارک کے تیس روز مکمل ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے اور عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ ہونے کی توقع ہے۔
متحدہ عرب امارات کا نماز عید صرف مساجد میں ادا کرنے کا اعلان
دوسری جانب آج سعودی عرب میں بھی چاند دیکھا جائے، پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل چاند دیکھے گی، محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 21 مارچ کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
