ترکیہ نے امریکا، اسرائیل، ایران جنگ رکوانے کیلئے کوششیں تیز کر دیں۔
ترکیے کے وزیرخارجہ حاقان فیدان نے جنگ کے خاتمے کیلئے مشرقِ وسطیٰ ممالک کے ہنگامی دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں مستقل امن کے قیام کیلئے ترکیہ اپنا لائحہ عمل پیش کرے گا۔
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا اسرائیل پر بھرپور حملہ، بڑی تباہی مچا دی
وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ جنگ آگ کا گھیرا ہے جو علاقائی استحکام کیلئے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے ایران کو اشتعال انگیزی سے بچنے کا مشورہ دیتے ہوئے کشیدگی میں فوری کمی لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
حاقان فیدان کا کہنا ہے کہ ایرانی رہنماؤں کو شہید کرنا غیرقانونی ہے، علی لاریجانی سمیت ایرانی سیاستدانوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
