پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے خلیجی ممالک کی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آئندہ 48 گھنٹوں کیلئے فجیرہ جانے والی اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق موجودہ حالات کے باعث یہ فیصلہ احتیاطی تدابیر کے طور پر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کا کہنا ہے کہ العین کیلئے پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور فی الحال متحدہ عرب امارات کیلئے صرف اسی روٹ پر آپریشن کیا جائے گا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات کے مطابق آئندہ فیصلے کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ شب متحدہ عرب امارات کے فجیرہ ایئرپورٹ سے پی ائی اے کی لاہور کی پرواز کو فنی خرابی پر کراچی اتارا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 178 کے کیبن پریشر سے متعلق ایک فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے بعد پائلٹ نے طیارے کی بلندی کم کرکے 10,000 فٹ کردی تھی اور طیارے کو باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔
رات گئے پی آئی اے انجینئرز کی ٹیم خرابی دور کررہی تھی۔
