امریکی انسداد دہشت گردی سینٹر کے مستعفی ہونے والے ڈائریکٹر جو کینٹ نے کہا ہے کہ ایران نے ہمارے ملک کیلئے کوئی فوری خطرہ پیدا نہیں کیا۔
جو کینٹ نے ایران کے خلاف حملے پر احتجاجاً استعفیٰ دیا، ان کا کہنا تھا کہ ایران میں جاری جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا، ہم نے جنگ اسرائیل اور طاقتور امریکی لابی کے دباؤ کے تحت شروع کی۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ بطور سپاہی 11 بار محاذ جنگ پر جا چکے ہیں، لیکن اب وہ اگلی نسل کو ایک اور جنگ میں نہیں دھکیل سکتے۔ ان کے مطابق اس جنگ کا امریکی عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
علی لاریجانی کی شہادت کے بعد ایران کا اسرائیل پر بھرپور حملہ، بڑی تباہی مچا دی
دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے جو کینٹ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے پاس قابلِ اعتماد شواہد موجود تھے کہ ایران امریکا پر حملہ کرنے والا تھا، جس کے پیش نظر کارروائی ناگزیر تھی۔
