وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کو پاکستان یادہشتگردوں میں سے کسی ایک کاانتخاب کرناہوگا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’ہم دیکھیں گے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم کی طرف سے پروپیگنڈاکیاجارہاہے،افغان رجیم نے کہا کہ 200بیڈ زکے اسپتال کونشانہ بنایاگیا،ایپ پر دیکھیں تو امید اسپتال بہت فاصلے کے اوپر ہے۔
افغان طالبان ہمدردی کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں،افغان طالبان رجیم کی طرف سے جاری ویڈیو جعلی تھی،افغان طالبان رجیم نے طیارہ گرانے سے متعلق بھی جھوٹ بولا۔
افغان جریدے کی پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق
پاکستان کی اسٹرائیکس کرنے کی کیپسٹی معرکہ حق میں پوری دنیا نے دیکھی،افغان طالبان رجیم کا دہشتگردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے،دہشتگردوں کے ٹھکانے ختم کئے جارہے ہیں۔
افغان طالبان رجیم 400لوگوں سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈاکررہی ہے،ان کے پاس کوئی فوٹیج نہیں ، انٹرنیشنل میڈیا کوایک تصویر نہیں دکھاسکے،افغان طالبان رجیم مفروضوں پربات کررہی ہے،ہم جب بھی افغانستان میں حملہ کرتے ہیں تو ویڈیو جاری کرتے ہیں۔
16مارچ کو 6اسٹرائیکس کی گئیں ،ہمیں افغانستان کے لوگوں سے کوئی مسئلہ نہیں،ہمارا مسئلہ طالبان رجیم سے ہے،طالبان رجیم فیصلہ کرے وہ پاکستان کے ساتھ ہیں یادہشتگردوں کے۔
پاکستان افغان رجیم کے عسکری ونگز کے خلاف کارروائی جاری رکھے گا،پاکستان میں دہشتگردی سے عدم استحکام کی کوشش کی جارہی ہے،ہم کب تک اپنے بچوں اور بزرگوں کی لاشیں اٹھاتے رہیں گے،ہم نے طالبان رجیم کے ساتھ قطر اورترکیہ میں بات چیت کی ،اب اس سے زیادہ بات چیت کی گنجائش نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک دہشتگردی کا خاتمہ نہیں ہوتا ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے،ہمارے شہر اور شہری بالکل محفوظ ہیں،پاکستان سفارتی سطح پر اپنا بہت اچھا کردار ادا کر رہا ہے۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
آبنائے ہرمز پاکستان کیلئے کھلا ہے یا بند یہ کہنا مشکل ہے،اس حوالے سے حتمی بات کرنا بہت مشکل ہے،مناسب مقدار میں آئل کی سپلائی جاری ہے،وزیر اعظم نے عوام پر بوجھ نہیں بڑھایا، بلکہ کفایت شعاری کا کہا۔
50فیصد کٹوتی بچت ہے، اسے عوام کی بہتری کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،اگر جنگ بڑھی تو پھر ہمیں مقدار مقرر کرنا ہوگی کہ کتنا آئل ملے گا،جنگ کا نہیں پتا کب بند ہوتی ہے،ہمیں ہر حوالے سے تیار رہنا چاہیے۔
اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو مزید دیکھا جائے گا کہ کیا حکمت عملی اپنائی جائے،عید کے بعد کیا حالات بنتے ہیں مزید دیکھیں گے۔
