مری میں عید کی تعطیلات کے دوران آنے والے سیاحوں کی سہولت اور سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
ڈی پی او مری نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے سیف ٹورازم مری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ انہیں پولیس اور ایمرجنسی سروسز تک فوری رسائی حاصل ہو سکے۔
ڈی پی او مری کے مطابق عید کے دنوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، اس لیے سیاح احتیاط کے ساتھ سفر کریں اور روانگی سے قبل موسم کی تازہ صورتحال ضرور چیک کریں۔
خیبرپختونخوا حکومت کی توانائی بچت کے اقدامات، نئے فیصلے جاری
انہوں نے کہا کہ شدید موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اور ٹریفک پولیس کی ہدایات پر مکمل عمل کیا جائے۔
حکام کے مطابق سیف ٹورازم مری ایپ سیاحوں کیلئے ایک مفید سہولت ہے جس کے ذریعے وہ براہ راست پولیس سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کر سکتے ہیں، اس ایپ میں مری کے ہوٹلز، اہم سیاحتی مقامات اور سیفٹی زونز سے متعلق معلومات بھی دستیاب ہیں۔
ڈی پی او مری کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پربڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد متوقع ہے، اس لیے شہریوں اور سیاحوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور تمام افراد محفوظ ماحول میں سیاحت سے لطف اندوز ہو سکیں۔
