ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق کا کہنا ہے کہ پارٹی کراچی کے مسائل کےلیے آواز اٹھاتی رہےگی،ایم کیوایم پاکستان کل 18مارچ کو اپنا یوم تاسیس منائےگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونےوالی کرپشن اور دیگر مسائل پر آواز اٹھاتےرہیں گے،ایم کیوایم پاکستان وفاقی حکومت کی سب سےبڑی حلیف جماعت ہے۔
گورنر سندھ نہال ہاشمی کا گورنر ہاؤس کا آڈٹ کرانے کا اعلان
وفاق نے حکومت بننے سے پہلے کہاتھاکہ سندھ میں گورنرشپ ایم کیوایم کےپاس ہوگی،وفاقی حکومت نےگورنرسندھ کوہٹانے کیلئے ہم سےکوئی مشاورت نہیں کی۔
امید کرتےہیں اب مستقبل میں پھر گورنرسندھ ایم کیوایم کا نمائندہ ہوگا،وزیراعظم سے ملاقات کرکے تحفظات سے آگاہ کریں گے اور جلد گورنر پھر ایم کیوایم کا ہوگا۔
