ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں امریکا کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق حملوں میں 150 میزائل لانچ پلیٹ فارمز اور 23 پیٹریاٹ سسٹم تباہ ہوئے۔امریکا کے اب تک 37 امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹربھی تباہ ہو چکے ہیں۔
امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل ٹیررازم سینٹر ایران جنگ پر مستعفی
جنگ کے پہلے ہفتے 200 امریکی فوجی ہلاک اور 3000 سے زائد زخمی ہوئے ،امریکی ہتھیاروں کے ذخائر کا 43 فیصد حصہ تباہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب برطانوی اخبار دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ جیرڈکشنر اور اسٹیو وٹکوف نے ٹرمپ کو جنگ میں دھکیلا۔
رپورٹ کے مطابق جنگ سے پہلے ایران امریکا مذاکرات میں برطانیہ بھی شامل تھا،ایران کی پیشکش توقع سے زیادہ تھی، برطانیہ کا خیال تھا معاہدہ ہوجائیگا۔ برطانوی نمائندہ ایران کی پیشکش پر حیران رہ گئے،ایران افزودہ یورینیم کا ذخیرہ مکمل ختم کرنے کیلئے تیار تھا۔
یورپی یونین کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
ایران نے معاشی پابندیوں میں 80فیصد خاتمے کا مطالبہ کیا تھا،مذاکرات کے اگلے دور سے پہلے ہی امریکا، اسرائیل نے حملہ کردیا۔
