افغان جریدے نے پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تصدیق کردی۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق پا کستان نے حملے میں کیمپ کے دائیں جانب فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا،طالبان نے حملوں کے بعد قریبی منشیات کے عادی افراد کے اسپتال کو آگ لگا دی۔
آپریشن غضب للحق ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے
شائع شدہ تصاویر میں اسپتال کا سائن بورڈ برقرار ہے اور عمارت جل رہی ہے، افغان طالبان کا دعویٰ ہےکہ اسپتال پر حملے میں سینکڑوں افراد مارے گئے ، تاہم افغان طالبان نے 20 لاشوں کی تصاویر بھی جاری نہیں کیں۔
پاکستانی طیاروں نے کلینک سے تقریباً 2 سو میٹر دور اہداف پر بمباری کی۔
