فیڈریشن انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن (فیفا) نے ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ایران کے وزیر کھیل نے عالمی فٹبال مقابلوں کے بائیکاٹ کا عندیہ دیا ہے۔
ترجمان فیفا نے کہا کہ فٹبال ورلڈ کپ 2026ء کے میچز طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے اور فیفا میگا ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 6 دسمبر 2025ء کو جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق تمام ٹیموں کے درمیان مقابلے ہو جائیں گے اور کسی بھی تبدیلی کا امکان نہیں۔
آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مارنس لبیوشین حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مقرر
اس سے قبل ایران فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے درخواست کی تھی کہ ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کیے جائیں، جس کا مقصد امریکی سیکیورٹی خدشات اور سیاسی کشیدگی کو مدنظر رکھنا تھا۔
ایران فٹ بال فیڈریشن کے صدرمہدی تاج نے کہا کہ امریکا جانا درست نہیں ہے اورڈونلڈ ٹرمپ کی بیان کردہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرمیچزمیکسیکو منتقل کیے جائیں۔
امریکی صدر نے بھی اس سے پہلے کہا تھا کہ ایران کی فٹبال ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بہتر ہے کہ وہ امریکا نہ آئے۔
ایران کے موقف کے باوجود فیفا نے واضح کیا کہ عالمی مقابلے کے لیے میچز کا شیڈول تبدیل نہیں ہوگا اور تمام ٹیموں سے رابطے کے بعد میچز طے شدہ تاریخوں پر ہی کھیلے جائیں گے۔
یہ صورتحال ایران اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی کے درمیان ورلڈ کپ کے انعقاد پر عالمی توجہ مرکوز کر رہی ہے۔
