چین نے ایران، اردن، لبنان اورعراق کے لیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان ممالک کے عوام کی مشکلات کم کی جا سکیں۔
چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق یہ اقدام خطے میں انسانی بحران پرچین کی گہری تشویش اورمتاثرین کے ساتھ ہمدردی کے اظہار کے طورپر کیا گیا ہے۔
وزارت خارجہ نے کہا کہ چین جنگ بندی اورخطے میں امن قائم رکھنے کی کوششیں جاری رکھے گا اوراس سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا۔
امریکی بحری بیڑے جہاز جیرالڈ فورڈ پر آگ، عملے کو شدید مشکلات کا سامنا
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ انسانی بحران میں اضافے کو روکنا عالمی برادری کی ترجیح ہونی چاہیے اورصرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے مسائل کا حل ممکن ہے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی امداد کے اقدامات نہ صرف متاثرہ عوام کی فوری ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ خطے میں دیرپا استحکام کے قیام میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔
چین بین الاقوامی سطح پر امن و تعاون کو فروغ دینے اور متاثرہ ممالک کی حمایت کے لیے مسلسل اقدامات اٹھاتا رہے گا۔
