خیبرپختونخوا حکومت نے توانائی کے مؤثر استعمال اور بچت کو یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات اور نئے فیصلے جاری کر دیے ہیں۔
محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق سرکاری دفاتر میں ہر جمعہ مکمل طور پر گھر سے کام کیا جائے گا اور یہ ہدایات اگلے دو ماہ یا حالات کی بہتری تک نافذ العمل رہیں گی۔
نئے فیصلے کے مطابق جمعہ سے اتوار کے درمیان موجودہ تعطیلی شیڈول میں بھی تبدیلی کی جائے گی تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی لائی جا سکے۔
یورپی یونین کا امریکا اور اسرائیل سے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
اس حوالے سے تمام انتظامی سیکرٹریز کو باقاعدہ مراسلہ بھیجا گیا ہے تاکہ وہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنائیں۔
مزید برآں، 24 مارچ سے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی تعطیلات ہوں گی، اس کے باوجود تعلیمی اداروں میں امتحانات متاثر نہیں ہوں گے اور تمام نصابی سرگرمیاں اپنے معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کی بچت کے ساتھ ساتھ انتظامی کارکردگی کو بھی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے، اور تمام محکمے ان ہدایات پر فوری اور مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔
