پی ایس ایل فرنچائز حیدر آباد کنگز مین نے اپنی ٹیم کے کپتان کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر مارنس لبیوشین حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مقرر کئے گئے ہیں۔
Hyderabad Kingsmen have officially announced Marnus Labuschagne as their captain for HBL PSL 11. 🏏👑
🎟️ Get your tickets now: https://t.co/khPS0MPxLl
#HBLPSL | #NewEra pic.twitter.com/8Kkd09na4Y
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2026
مارنس لبیوشین پی ایس ایل 11 میں حیدر آباد کنگز مین کی قیادت کرینگے۔واضح رہے کہ مارنس لبوشین پی ایس ایل 11 میں کپتان بننے والے تیسرے آسٹریلین کھلاڑی ہیں۔کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر اور ملتان سلطانز کی قیادت اسٹیو اسمتھ کریں گے۔
دوسری جانب پی ایس ایل 11کی آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ٹکٹنگ کمپنی نےویب سائٹ کوٹکٹوں کی فروخت کیلئےبحال کردیا،ابتدائی طورپرہائی ٹریفک کی وجہ سے ویب سائٹ پرٹکٹوں کی بکنگ نہیں ہوپا رہی تھی۔
