یورپی یونین نے امریکا اور اسرائیل سے ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خطے میں فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس نے اپنے بیان میں کہا کہ یورپی یونین امریکا اور اسرائیل سے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کرتی ہے کیونکہ اس تنازع کا طویل ہونا نہ صرف خطے بلکہ عالمی استحکام کیلئے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔
کاجا کالاس کے مطابق یورپی یونین جنگ کے خاتمے اور سفارتی حل کی تلاش کیلئے مشرقِ وسطیٰ کی مختلف حکومتوں کے ساتھ مسلسل مشاورت کر رہی ہے۔
ایران کا سینکڑوں سٹار لنک سٹیلائٹ ڈیوائسز قبضے میں لینے کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کی راہ ہموار کرنے کیلئے تمام متعلقہ فریقوں کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہم عالمی تجارتی گزرگاہ آبنائے ہرمز کی بحالی اور اسے محفوظ بنانے کی کوششوں میں یورپی یونین کی شرکت کے دروازے بند نہیں ہوئے اور اس حوالے سے مختلف امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یورپی رہنما سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر متوقع رویے کے عادی ہو چکے ہیں، تاہم موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح جنگ کا خاتمہ اور خطے میں استحکام کی بحالی ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ کا خاتمہ ہر فریق کے مفاد میں ہے اور عالمی برادری کو اس مقصد کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔
