ایران نے نئے سپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای کی روس میں موجودگی کی خبریں بےبنیاد قرار دے دیں۔
روس میں تعینات ایرانی سفیرنے دعویٰ کیا کہ نئےسپریم لیڈرمجتبیٰ خامنہ ای تہران میں موجودہیں،وہ تمام عسکری وسیاسی معاملات کی براہِ راست نگرانی کررہے ہیں۔
ایرانی سپریم لیڈر نے ثالثی کی پیشکش مسترد کر دی
دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے میں بیلسٹک میزائلوں کی دوسری لہر اسرائیل کی طرف داغ دی گئی۔
ایرانی افواج کے مطابق ڈرون حملوں کےذریعے اسرائیلی اہداف تباہ کیےگئےہیں،اسرائیل کےسائبرٹیکنالوجی مراکزاورہتھیارسازی کی فیکٹریوں کونشانہ بنایا گیا۔
جس پڑوسی ملک سے خارگ پر حملہ ہوا ، اس کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے ، ایران
اسرائیلی پولیس کےسائبرٹیکنالوجی مراکز اوررافیل ہتھیارسازی کمپلیکس کوبھی نشانہ بنایا گیا۔علاوہ ازیں پاسدارانِ انقلاب نےامریکا اوراسرائیل کیلئےجاسوسی کرنےپر55افراد گرفتار کرلئے۔
