کرکٹ کے شائقین کیلئے خوشخبری ، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) پی ایس ایل الیون کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا۔
اس مرتبہ فیصل آباد بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرے گا، پہلی بار اقبال اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ شائقین آج سے آن لائن ٹکٹ خرید سکیں گے۔
پی ایس ایل 11، راولپنڈی پنڈیز نے زمان خان کی جگہ جلات خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فیصل آباد میں پی ایس ایل میچز کے لیے جنرل ٹکٹ 300 روپے میں دستیاب ہیں، ٹکٹس آج سے آن لائن جبکہ فزیکل ٹکٹ 24 مارچ سے ملیں گے۔
