چار دن سستا ہونے کے بعد سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 23 ہزار 762 روپےہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 857 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 49 ہزار 41 روپے ہو گئے ہیں۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 10 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 5019 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
معاشی محاذ پر کیا پیش رفت ہوئی؟ حکومت نے اعداد و شمار جاری کر دیے
ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے، چاندی 128 روپے مہنگی ہو کر 8569 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
