بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان خان کو اپنے والد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
ایکس پر جاری بیان میں جمائمہ کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم نے جنوری میں پاکستان آنے کے لیے ویزا درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم 60 روز گزرنے کے باوجود ویزے جاری نہیں کیے گئے۔
عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرا دی گئی
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قونصل خانے کے مطابق آن لائن ویزا پراسیسنگ کا دورانیہ عموماً 7 سے 10 ورکنگ دن ہوتا ہے لیکن ان کے بیٹوں کے کیس میں غیر معمولی تاخیر ہو رہی ہے۔
My sons Sulaiman & @kasim_khan_1999 applied for visas in January (again… ) to allow them to visit their father @ImranKhanPTI in Pakistan. The Pakistan consulate states that online visa processing normally takes 7–10 working days. It has now been 60 days. This despite the public…
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) March 16, 2026
جمائما کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی کی جانب سے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر والد سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
جمائما خان کو تیز رفتاری پر ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ
جمائما نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ انسانی بنیادوں پر ان کے بیٹوں کو فوری طور پر ملاقات کی اجازت دی جائے خاص طور پر ایسے وقت میں جب عمران خان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
