اسلام آباد میں موٹر سائیکلوں پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے واضح ہدایت دی ہے کہ پولیس ایم ٹیگ کے معاملے پر عوام کو تنگ یا ہراساں نہ کرے اور توقع ظاہر کی ہے کہ شہریوں کو کسی بھی طرح دھمکایا نہیں جائے گا۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پولیس کی جانب سے شہریوں کو ہراساں اور تنگ کیا جا رہا ہے، جس پر عدالت نے تشویش کا اظہار کیا۔
کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، بی ایل اے کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ ہلاک
دوسری جانب سرکاری وکیل نے متعلقہ حکام سے ہدایات لینے اور عدالت کی معاونت کے لیے مزید وقت طلب کیا۔یہ حکم چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری صورت میں جاری کیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 اپریل تک ملتوی کر دی ہے۔
