نائجیریا کے شمال مشرقی شہر میدوگوری میں مبینہ طور پر 3 خودکش دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 23 افراد جاں بحق جبکہ 108 زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق دھماکے یونیورسٹی آف میدوگوری ٹیچنگ ہسپتال کے داخلی دروازے اور دو مقامی بازاروں، پوسٹ آفس مارکیٹ اور منڈے مارکیٹ میں ہوئے۔
نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مقامی عہدیدار سراجو عبداللہی کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
🇳🇬 JUST IN: A second bomb explosion has been reported in Maiduguri, Borno State, with the blast occurring between Monday Market and the Post Office area, further escalating tension across the city.
Preliminary information suggests that the earlier explosion near the University… https://t.co/bM1lH6a6sb pic.twitter.com/88m1lNxxgF
— BSN (@Barristerstreet) March 16, 2026
ابھی تک کسی گروہ نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی، تاہم نائجیریا کے شمالی علاقوں میں سرگرم شدت پسند تنظیمیں ماضی میں اس نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث رہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس خطے میں بوکو حرام اور اس سے منسلک گروہ اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ صوبہ حالیہ عرصے میں فوجی تنصیبات پر متعدد حملے کر چکے ہیں، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔
