ایران سے جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد 13 ہو گئی۔
امریکی سینٹکام نے ایران جنگ میں 200 امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی، ایرانی بمباری سے 15 اسرائیلی بھی مارے گئے جبکہ تین ہزار 369 زخمی ہوئے۔
ایران کے امریکی و اسرائیلی اہداف پر خیبر شکن ، عماد اور قدر میزائلوں سے حملے
ایرانی حملوں میں متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ کویت میں 6، عمان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد چل بسے۔
دوسری جانب امریکی اور اسرائیلی بمباری سے ایران میں شہداء کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی اور 18 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی بمباری سے لبنان میں بھی 850 شہری شہید ہو چکے ہیں۔
