سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں سے عید کا چاند 18 مارچ کو دیکھنے کی اپیل کر دی۔
سپریم کورٹ نے مملکت بھر کے مسلمانوں سے بدھ کی شام شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاند براہ راست یا دوربین سے دیکھنے والے گواہی قریبی عدالت یا مرکز میں درج کرائیں۔
عید کا چاند نظر آتے ہی فوری اعلان کیا جائے، شہری کی ہائیکورٹ سے انوکھی استدعا
سپریم کورٹ نے کہا کہ چاند دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والے کمیٹیوں کے ساتھ شامل ہوں، چاند دیکھنے کے نیک عمل میں شامل ہو کر اجر و ثواب حاصل کریں۔
واضح رہے پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19 مارچ کو ہو گا۔
