آسٹریلیا نے 20مارچ کو عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا ۔
آسٹریلین امام کونسل کے مطابق آسٹریلیا میں 20 مارچ بروز جمعہ عیدالفطر ہوگی،آسٹریلین فتویٰ کونسل نے سائنسی باڈیز سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔
وفاقی حکومت کاعیدسے پہلےسرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیےاجلاس18مارچ کو طلب کیا گیا ہے ۔سعودی عدالتی کونسل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 29ویں روزے کو شوال کا چاند دیکھنےکے لیے اجلاس ہوگا۔
پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 19مارچ کواسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاداجلاس کی صدارت کریں گے،کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے۔
