پاکستان ریلویز کی پہلی عید اسپیشل ٹرین لاہور سے روانہ ہوگئی ،ٹرین شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔
پہلی اسپیشل ٹرین 3 بج کر 45 منٹ پر بروز منگل کراچی کینٹ اسٹیشن پر پہنچے گی،پاکستان ریلوے کی جانب سے عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں۔
وفاقی حکومت کاعیدسے پہلےسرکاری ملازمین کو تنخواہیں جاری کرنے کا اعلان
دوسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو کوئٹہ سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوگی، تیسری عید اسپیشل ٹرین 17 مارچ کو ہی کراچی سٹی اسٹیشن سے پشاور کینٹ کیلئے روانہ ہوگی۔
اسی طرح چوتھی عید اسپیشل ٹرین 18 مارچ کو کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔
