ن لیگ کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیرخرم دستگیرنے کہا ہے کہ ٹرمپ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتا تھا جو وہ نہیں کرسکا۔
ہم نیوز کے پروگرام” فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ 17 دن گزرنے کے باوجود بھی ایران مختلف جگہوں سے میزائل داغ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے خلیج کی پوری معیشت اورآبنائے ہرمزکو مفلوج کردیا، امریکی صدرٹرمپ اب مختلف ملکوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔
چوہدری شوگر ملز کیس، احتساب عدالت نے نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کوتباہ کرنا امریکا کا نہیں اسرائیل کاعزم تھا، آبنائے ہرمز بند ہونے سے یورپ اورایشیا کے امریکی حواری پریشان ہیں۔
نیٹو اب ٹوٹنے کے قریب پہنچ چکی ہے، یورپ چاہتا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ مل کر روس کے خلاف لڑیں، جب تک بائیڈن تھے تو یوکرین کومدد ملتی رہی۔
